Mery marny ke khabar ha us ko | Rahat Indor Shayari | Poetry

میرے مرنے کی خبر ہے اُس کو جانے کس بات کا ڈر ہے اُس کو بند رکھتا ہے وہ آنکھیں اپنی شام کی طرح سحر ہے اُس کو میں کس سے بھی ملوں ، کچھ بھی کروں میری نیت کی خبر ہے اُس کو بھول جانا بھی اسے سہل نہیں یاد رکھنا بھی ہنر ہے اُس کو منزلیں ساتھ لیے پھرتا ہے کتنا دشوار سفر ہے اُس کو کیوں بھڑک اُٹھتا ہے جلتے جلتے کچھ ہواؤں کا اثر ہے اُس کو اب وہ پہلا سا نظر آتا نہیں ایسا لگتا ہے نظر ہے اُس کو

إرسال تعليق

Post a Comment (0)

أحدث أقدم