Ham na khud apni rehnumai ke | Rahat Indori Shayari | Poetry

Ham nay khud apni rehnumai ke

 

ہم نے خود اپنی رہ نمائی کی اور شہرت ہوئی خدائی کی میں نے دنیا سے ، مجھ سے دنیا نے سینکڑوں بار بے وفائی کی کھلے رہتے ہیں سارے دروازے کوئی صورت نہیں رہائی کی لوٹ کر ہم ملے ہیں پہلی بار یہ شروعات ہے جدائی کی سوئے رہتے ہیں اوڑھ کر خود کو اب ضرورت نہیں رہائی کی منزلیں چومتی ہیں میرے قدم داد دیجئے شکستہ پائی کی زندگی جیسے تیسے کاٹنی ہے کیا بھلائی کی ، کیا برائی کی عشق کے کاروبار میں ہم نے جان دے کر بڑی کمائی کی اب کسی کی زباں نہیں کھلتی رسم جاری ہے منہ بھرائی کی

إرسال تعليق

Post a Comment (0)

أحدث أقدم