Aankh ma pani rakho honto pa chingari rakho | Rahat Indori Poetry| shayari

آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھو زندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو راہ کے پتھر سے بڑھ کر کچھ نہیں ہیں منزلیں راستے آواز دیتے ہیں سفر جاری رکھو ایک ہی ندی کے ہیں یہ دو کنارے دوستو دوستانہ زندگی سے موت سے یاری رکھو آتے جاتے پل یہ کہتے ہیں ہمارے کان میں کوچ کا اعلان ہونے کو ہے تیاری رکھو یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو یہ ہوائیں اڑ نہ جائیں لے کے کاغذ کا بدن دوستو مجھ پر کوئی پتھر ذرا بھاری رکھو لے تو آئے شاعری بازار میں راحتؔ میاں کیا ضروری ہے کہ لہجے کو بھی بازاری رکھو

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post